بنگلورو/منڈیا:5/ستمبر(سالارنیوز) ریاست کے ایک اہم ذخیرۂ آب کرشنا راج ساگر( کے آر ایس)ڈیم میں سطح آب گزشتہ2 دن سے99 فیٹ پر تھی،جو پیر کو بڑھ کر100 فیٹ سے بڑھ گئی ہے، پیر کی شام جانچا گیا تو یہ سطح100.20 فیٹ تھی، اسی دوران باندھ میں9853 کیوسیکس اندرونی بہاؤ ہوا اور 6000 کیوسیکس بیرونی بہاؤ یعنی پانی چھوڑا گیا، گزشتہ7 دنوں کے دوران کے آر ایس میں آبی سطح 7 فیٹ بڑھی ہے، اس کی وجہ طاس کاویری اضلاع میں اچھی بارشوں کا ہونا ہے، گزشتہ سال اسی دن پانی کی سطح 93.44 فیٹ تھی، بہر حال اس بار اچھی بارش ہوئی ہے، اس کے پیش نظر کسانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وسویشوریا نہر میں پانی جاری کرے، تاکہ زراعتی سرگرمیاں جلانے میں سہولت ہو، اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ کے آر ایس میں سطح آب100 فیٹ کا نشانہ پار کرچکی ہے، کسانوں نے کہا کہ اس موسم میں انہیں کم از. کم ایک فصل اگنے کی اجازت ملنی چاہئے، چند کسان لیڈروں نے کہا کہ پانی تقریباً 20 نہروں میں جاری کیا جاچکا ے، لیکن اس کے لئے ایک شرط رکھی گئی تھی کہ گنا اور دھان کی بوائی نہ کی جائے، اسی لئے کسانوں اب تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی تھی، اب چونکہ کے آر ایس ذخیرۂ آب میں سطح آب 100 فیٹ سے تجاوز کرچکی ہے، انہیں دھان یا گنے میں سے کسی ایک کی فصل اگانے کی اجازت ملنی ہی چاہئے، اسی دوران ذرائع کے مطابق ریاست کے اہم ذخیرہ ہائے آب میں پانی کی سطح حسب ذیل رہی، یہ تفصیل 4 ستمبر تک کی ہے لنگنا مکی باندھ میں179.8 فیٹ جب کہ مجموعی گنجائش ایک ہزار8 سو19 فیٹ ہے، سویا ذخیرۂ آب میں یہ سطح تنگا بھدرا،1624.32 اور1633.0 ہارنگی2857.46 اور2859.0 ہیماوتی:2893.27 اور2922.0 کبنی:2276.95 اور2284/0 کے آر ایس:100.0 اور124.8 آلٹی: 1704.81 اور1704.81 ۔